حج کرنیوالی خواتین سے متعلق اہم خبر۔ نیا حکم نامہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے رواں سال حج پر آنے والی خواتین سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نئے حکم نامے میں 45 سال سے کم عمر خواتین کیلئے حج پر آنے کیلئے محرم لازمی قرار دیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی ائیر لائنز کو سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے جس پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں سخت جرمانہ کیا جائے گا۔
سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی حکم نامے پر عملدرآمد نہ کرنے پر 45 سال سے کم عمرخاتون کو محرم کے بغیر سعودی عرب پہنچنے پر فوری بے دخل کردیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ۔پرویز الٰہی مشکل میں پھنس گئے