(ویب ڈیسک)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنی قسمت جاننے کے لئے اپنی ہتھیلی کی لکیروں پر انحصار کرنا شروع کر دیا، انہوں نے پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کی رکن سعدیہ سہیل رانا کو ہاتھ دکھایا،آپ کا مستقبل بہترین ہے، آپ کو کچھ نہیں ہوگا ہاتھ کی لائنیں بتا رہی ہیں کہ آپ مین سٹریم میں رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں وقفے کے دوران پی ٹی آئی کی رکن سعدیہ سہیل عثمان بزدار کا ہاتھ دیکھتی رہیں اورانہیں قسمت کے بارے میں بتانے کی کوشش کرتی رہیں۔خاتون ایم پی اے ایک منٹ تک سابق وزیراعلیٰ کا ہاتھ تھامے قسمت جاننے میں مصروف رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف منی لانڈرنگ کیس۔عدالت سے بڑی خبر آ گئی
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سعدیہ سہیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ہاتھوں کی لکیریں دیکھ کر بتائیں کہ کیا وہ دوبارہ وزیراعلیٰ بنیں گے یا نہیں؟جس پر سعدیہ سہیل رانا نے بزدار سے کہا کہ فکر نہ کریں جلد دوبارہ موقع آئے گا۔آپ ہمیشہ خبروں کی زینت بنے رہیں گے۔