(24نیوز)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس بجٹ میں بھی کوئی نیاٹیکس نہیں لگارہے، کاٹن فیس،انٹرٹینمنٹ ٹیکس اورپروفیشنل ٹیکس معاف کردیا,بجٹ میں سماجی تحفظ اور معاشی استحکام کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں.
کراچی میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کا 1700 ارب روپے سے زائدکا بجٹ پیش کیا، بجٹ میں سوشل پروٹیکشن کاخیال رکھاگیاہے، نئے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ ہوگا، آئی ٹی سیکٹرکیلئےٹیکس 13سےکم کرکے 3فیصدکردیا، پی ٹی آئی ارکان نے بجٹ سننے کا یقین دلایا تھا، بجٹ تقریر شروع ہوتے ہی کچھ دیر بعد انہوں نے شور شرابہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف منی لانڈرنگ کیس۔عدالت سے بڑی خبر آ گئی
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ مجھے کوئی فرق نہیں پڑ رہا تھا میں تو تقریر کر رہا تھا، جمہوری طریقے سے سابق وزیر اعظم کو بھیجا گیا،اگر اسمبلیوں کی کوئی عزت ہے، انہوں نے چلانا ہے توہم تیار ہیں۔