تحریک انصاف کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس۔الیکشن کمیشن سے اہم خبر آ گئی

Jun 15, 2022 | 13:05:PM

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کی , چیف الیکشن کمشنر نے وکیل پی ٹی آئی انور منصور سےکہا کہ آپ کے مؤکل بھی میڈیا پر فارن فنڈنگ کا لفظ استعمال کرتے رہے ہیں، ہم آپ کا موقف درست مانتے ہوئے ہدایات جاری کررہے ہیں کہ آئندہ کیس کو ’’فارن فنڈنگ” نہ لکھا جائے،الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں  پی ٹی آئی کا اہم مطالبہ مان لیا۔

سماعت کے آغاز پر وکیل پی ٹی آئی انور منصور نے کمیشن کو آگاہ کیا کہ آج کی کاز لسٹ میں بھی فارن فنڈنگ لکھا ہوا ہے، ہمارا پہلے دن سے مؤقف ہے کیس ممنوعہ فنڈنگ کا ہے فارن فنڈنگ کا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف منی لانڈرنگ کیس۔عدالت سے بڑی خبر آ گئی 

بعد ازاں کیس میں وکیل پی ٹی آئی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں الیکشن ایکٹ نہیں بلکہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002لاگو ہوگا کیونکہ پی پی او کےتحت غیر ملکی حکومت،ملٹی نیشنل ،مقامی کمپنیاں آتی ہیں جبکہ الیکشن ایکٹ2017میں پاکستانیوں کے علاوہ کسی سے بھی فنڈز لینےپر ممانعت ہے، اس لئے 2017تک کے تمام کیسز پر 2002 کے قانون کا ہی اطلاق ہوگا۔

وکیل پی ٹی آئی نے کمیشن کو بتایا کہ ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پر بھارت اور ہمارا قانون مختلف ہے، بھارت میں دہری شہریت کی اجازت نہیں مگر پاکستان میں قانون ہے اسی طرح بھارت میں بیرون ملک رہائش پذیر شہری بھی سیاسی پارٹی کوچندا نہیں دے سکتے۔

مزیدخبریں