حکومت کا بڑا فیصلہ: پنجاب اسمبلی کے اختیارات کم کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پنجاب حکومت نے پنجاب اسمبلی کے اختیارات کم کر دیئے۔ پنجاب اسمبلی کے تمام نواتیفیکیشن اب محکمہ قانون کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی من مانیاں ختم کر دی گئیں۔ سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی محکمہ قانون کے ماتحت ہونگے۔ پنجاب اسمبلی کے تمام نواتیفیکیشن اب محکمہ قانون کرے گا۔
پنجاب اسمبلی کی خود مختار حیثیت بھی ختم کر دی گئی۔ پنجاب اسمبلی کو دوبارہ محکمہ قانون کے ماتحت کر دیا گیا۔ حکومت پنجاب نے پنجاب اسمبلی کو دوبارہ محکمہ قانون کا سپیشل انسٹی ٹیوٹ بنا دیا جبکہ پنجاب اسمبلی کا آزادانہ سٹیٹس بھی ختم کر دیا گیا۔