انتظار کریں ، میں  آ رہا ہوں۔ مونس الہیٰ کا ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونیکا فیصلہ

Jun 15, 2022 | 13:54:PM

(24 نیوز)ق لیگ کے رہنما مونس الہیٰ کا کہنا ہے کہ میڈیا کے ذریعے اپنے خلاف منی لانڈرنگ کیس کا علم ہوا، میں پہلے بھی پیش ہوا تھا میں اب پھر پیش ہوجائوں گا۔

 اسپیکر پنجاب اسمبلی کے صاحبزادے مونس الہیٰ نے نے اپنی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس کے حوالے طے  میں خود ایف آئی اے کے دفتر میں پیش ہونے کیلئے جارہا ہوں۔

  سابق وزیرکا کہنا تھا کہ  ایف آئی اے پہلے نوٹس بھیجتی ہے لیکن ایسا نہیں کیا گیا اور مجھے میڈیا کے ذریعے اپنے خلاف منی لانڈرنگ کیس کا علم ہوا۔حکومت تشدد کرے، مقدمات بنائے لیکن وہ عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔

 مونس الہیٰ نے کہا کہ شوگر ملز میں میری سرمایہ کاری اعلانی ہے۔وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی گئی، نہ ماننے پر مقدمات بنائے گئے، میں نے مقدمے میں نامزد دیگر لوگوں کے نام پہلی بار سنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی حکومت نے پاکستانی طلبہ کو خوشخبری سنا دی

واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ایف آئی اے لاہور نے مونس الہیٰ کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا، ان کے خلاف درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز 2 سال قبل ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق اہم خبر

مزیدخبریں