منی لانڈرنگ مقدمہ ۔مونس الہیٰ کا بڑا فیصلہ

Jun 15, 2022 | 15:13:PM
منی لانڈرنگ مقدمہ ۔مونس الہیٰ کا بڑا فیصلہ
کیپشن: سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ کا کہنا ہے کہ میڈیا کے ذریعے اپنے خلاف منی لانڈرنگ کیس کا علم ہوا، جو کرنا ہے کر لو، میرا انتظار کرو میں آ رہا ہوں،مونس الہٰی نے ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ مقدمہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وکیل مونس الہٰی عامر سعید کا کہنا ہے کہ مقدمے سے قبل انکوائری کرنا ضروری ہے،مونس الہٰی کے وکیل کا کہنا ہے کہ تفتیش کیے بغیر مقدمہ درج نہیں ہوسکتا، ایف آئی اے کا مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے،انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے کے مقدمے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس۔الیکشن کمیشن سے اہم خبر آ گئی

خیال رہے کہ ایف آئی اے لاہور نے مونس الہیٰ کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا ہے، ان کے خلاف درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز 2 سال قبل ہوا،ایف آئی آر کے مطابق مونس الہیٰ کے خلاف شوگر کمیشن نے منی لانڈرنگ کا انکشاف کیا تھا، مقدمہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی رپورٹ پر درج کیا گیا۔