پنجاب اسمبلی اجلاس کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی

Jun 15, 2022 | 16:35:PM

(24 نیوز)پنجاب اسمبلی میں غیر آئینی اجلاس جاری،کوئی بھی حکومتی رکن غیر آئینی اجلاش میں شامل نہیں ہوا۔

 گورنر  پنجاب اسمبلی کا اجلاس پنجاب اسمبلی کی بجائے وزیراعلیٰ ہائوس یا کسی نجی ہوٹل میں منعقد کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ فیصلہ اپوزیشن کے ضدی رویے کی وجہ سے کیا گیا ۔

 دوسری جانب سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی من مانیاں ختم کر دی گئیں۔ سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی محکمہ قانون کے ماتحت ہونگے۔ پنجاب اسمبلی کے تمام نواٹیفیکیشن اب محکمہ قانون کرے گا۔

  پنجاب اسمبلی کی خود مختار حیثیت بھی ختم کر دی گئی۔ پنجاب اسمبلی کو دوبارہ محکمہ قانون کے ماتحت کر دیا گیا۔ حکومت پنجاب نے پنجاب اسمبلی کو دوبارہ محکمہ قانون کا سپیشل انسٹی ٹیوٹ بنا دیا جبکہ پنجاب اسمبلی کا آزادانہ سٹیٹس بھی ختم کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ق لیگ کو بڑاجھٹکا۔مونس الہیٰ کی درخواست ضمانت خارج

مزیدخبریں