عدالت نے یاسمین راشد کی درخواست پر رانا ثنااللہ کے خلاف انکوائری کا حکم دیدیا

Jun 15, 2022 | 18:12:PM

(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا ہے۔ 

لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج راشد انجم نے تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کی وزیر داخلہ اور پولیس افسران کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا ہے۔ 

عدالت نے اپنے فیصلے میں پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ درخواست گزار کا بیان قلمبند کرے۔ 

درخواست میں وزیرداخلہ رانا ثنااللہ سمیت جن پولیس افسران کی جانب سے تشدد کا ذکر ہے۔ ان کے خلاف انکوائری کی جائے۔ 

فیصلے میں ذمہ داران کا تعین کرنے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی کہا گیا ہے۔ 

عدالت نے فیصلے میں درخواست گزار کو ہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ سی سی پی او سے بھی رابطے میں رہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: الیکٹرک کاروں کی صنعت میں BMW کا تہلکہ، سب سے زیادہ فاصلہ طے کرنے کا دعویٰ

یاد رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ جس میں 25 مئی کو شفیق آباد میں ان کی گاڑی پر حملہ اور رانا ثنااللہ کی ایما پر پولیس افسران کی جانب سے تشدد کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ 

عدالت میں درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ وزیرداخلہ اور پولیس افسران کے خلاف درخواست دائر کرنے کاحکم جاری کیا جائے۔

مزیدخبریں