پنجاب بجٹ: سرکاری ملازمین کو بڑا ریلیف مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پنجاب کے وزیر خزانہ اویس لغاری نے سال 23-2022 کا صوبائی بجٹ پیش کردیا جس کا حجم 32 کھرب 26 ارب روپے ہے۔
اویس لغاری نے اعلان کیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گریڈ ایک سے گریڈ 19 تک ایک حد سے کم الاؤنس لینے والوں کو 15 فیصد اسپیشل الاؤنس دیا جائے گا۔ تاہم یہ الاؤنس ہر محکمے کو نہیں ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت نے یاسمین راشد کی درخواست پر رانا ثنااللہ کے خلاف انکوائری کا حکم دیدیا
محکمہ تعلیم، زراعت، فشریز اور دیگر چند محکمے اس الاؤنس کو حاصل کریں گے۔ پولیس اور سول سیکرٹریٹ، گورنر ہاؤس کے ملازمین اس الاؤنس کے اہل نہیں ہوں گے۔