(24 نیوز)پاکستان ریلوے کے ٹرین ڈرائیوروں نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر آپریشن بند کرنے کی دھمکی دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے میں شدید مالی بحران کے باعث ٹرین ڈرائیورز کو تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہو سکی ۔انجن ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ ہر ماہ 10 تاریخ کو تنخواہ جاری کی جاتی ہے گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہ تاخیر سے دی جارہی ہے۔آج 15 جون ہوجانے کے باوجود تاحال تنخواہ جاری نہیں کی گئی۔تنخواہ جاری نہ ہوئی تو ٹرین آپریشن بند کرنے پر مجبور ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری
دوسری جانب ٹیکنیکل شیڈ اسٹاف نے بھی بروقت تنخواہ نہ ملنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔رہنما ٹکنیکل شیڈ اسٹاف شاہد اقبال کا کہنا ہے کہ ہماری اطلاع کے مطابق تنخواہ 16 کی بجائے 10 سے 12 دن لیٹ دی جائے گی۔
شاہد اقبال نے مزید کہا کہ محکمہ ریلوے نے ہر ماہ وطیرہ بنالیا ہے، ہمارے گھروں کے چولہے ٹھندے پڑنے لگے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ق لیگ کو بڑاجھٹکا۔مونس الہیٰ کی درخواست ضمانت خارج