پنجاب بجٹ: خواتین اساتذہ، لیڈی ہیلتھ ورکرز کو سکوٹیز دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پنجاب کے وزیر خزانہ اویس لغاری نے سال 23-2022 کا صوبائی بجٹ پیش کردیا جس کا حجم 32 کھرب 26 ارب روپے ہے۔
بجٹ میں تقریر کے دوران اویس لغاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت خواتین اساتذہ، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور پولیو ہیلتھ ورکرز کو خودمختار بنانے کے لیے کوشاں ہے۔
اس مقصد کے تحت خواتین کو سکوٹیز دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم سکوٹیز حاصل کرنے کے لیے تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
اویس لغاری نے مزید بتایا کہ سڑکوں اور پلوں کیلئے 80 ارب 73 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بجٹ: سرکاری ملازمین کو بڑا ریلیف مل گیا
ان کا کہنا تھا کہ چولستان میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے 84 کروڑ روپے رکھے جا رہے ہیں۔