پنجاب کا بجٹ پیش، مزدور کی کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے مقرر

Jun 15, 2022 | 19:06:PM

(24 نیوز)پنجاب کا 3 ہزار 226 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا گیا۔
ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایوان اقبال میں ہوا،وزیر خزانہ اویس لغاری نے بجٹ پیش کیا۔پنجاب کے بجٹ میں ترقیاتی پروگرامز کیلئے 685 ارب روپے مختص کئے گئے ۔پنجاب میں مزدور کی کم سے کم اجرت بھی 20 ہزار روپے سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کردی گئی ہے۔
اس کے علاوہ اویس لغاری نے اعلان کیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گریڈ ایک سے گریڈ 19 تک ایک حد سے کم الاؤنس لینے والوں کو 15 فیصدسپیشل الاؤنس دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب بجٹ: سرکاری ملازمین کو بڑا ریلیف مل گیا

مزیدخبریں