(ویب ڈیسک)بھارت میں خواتین کے گروہ نے پیزا ڈیلیور کرنے والی لڑکی کوبہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ، جس پر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہو گئے اور خواتین کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیزا ڈیلیو کرنے والی لڑکی پر تشدد کا واقعہ اندور کے دوارکاپوری علاقے میں پیش آیا جہاں چار خواتین کے گروہ نے پیزا ڈیلیوری (ڈومینوز) کی خاتون ملازم کو سرعام لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ خاتون بمشکل اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوسکی۔خاتون ملازم کی شناخت نندنی یادو کے طور پر کی گئی ہے۔
واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے خواتین گروہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور تفتیش کے دائرہ کار کو بھی بڑھادیا ہے۔
یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈومینو کی ملازمہ کام پر جارہی تھیں تو چاروں خواتین نے اسے راستے میں روکا اور اس کے ساتھ بدتمیزی شروع کردی اور بات بڑھتے ہوئے تشدد تک جاپہنچی، خواتین کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ لڑکی انہیں گھور رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بجٹ: سرکاری ملازمین کو بڑا ریلیف مل گیا