ن لیگ کچھ بھی کرلے، عمران کیساتھ کھڑے رہنگے؛ مونس الٰہی ایف آئی اے دفتر پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی چودھری مونس الٰہی خود ایف آئی اے لاہور کے دفتر پہنچ گئے اس دوران انہوں نے کہا کہ گرفتارکرنا ہے تو کرلیں،ن لیگ کچھ بھی کر لے وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی ایف آئی اے دفتر پہنچ گئے،اس موقع پر سابق وفاقی وزیر لیاقت عباس بھٹی ، ایم پی اے خدیجہ فاروقی ، سا بق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات ، سائرہ نسیم کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد بھی ایف آئی اے کے دفتر کے باہر موجود تھی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ حاضر ہیں، انہیں کیس میں پیش ہونے پرکوئی اعتراض نہیں، انہیں پتہ نہیں ہے، رانا ثنا اللہ کہہ رہے ہیں 72کروڑ روپے کا کیس ہے، اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ یہ سیاسی انتقام ہے۔
مونس الٰہی نے کہا کہ انہوں نے مجھے گرفتار کرنے کیلئے ٹیمیں تیارکیں، میری اطلاع کے مطابق انہوں نے مجھ پر شوگر کمیشن کاکیس بنایا ہے، رانا ثنا اللہ کہہ رہے ہیں کہ نوٹس بھیجاہے لیکن مجھے کسی قسم کا نوٹس نہیں ملا، مجھے انہوں نے گرفتار کرنا ہے میں حاضر ہوں، ابھی جاکر دیکھتا ہوں کیا کیس ہے۔
ق لیگ کے رہنما نے کہا کہ آج انہوں نے جعلی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنا تھا اس لیے رات انہوں نے یہ ڈرامہ کیا، یہ صرف اور صرف دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے، راناصاحب جو کر سکتے ہو کرلو، میں اب آگیاہوں، میں خود ایف آئی اے پہنچا ہوں گرفتارکرنا ہے تو کرلیں، جو خرچہ چھاپوں پر کرنا ہے، احسن اقبال کو اس کی چائے پلا دیں۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین کا پیزا ڈیلیور کرنیوالی لڑکی پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ