فرانس میں جنگی اسلحہ کی نمائش، پاکستانی سٹال پر غیرملکیوں کا اظہار دلچسپی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) فرانس کے شہر پیرس میں 5 روزہ جدید اسلحہ کی نمائش جاری ہے۔ یہ نمائش 13 جون سے لیکر 17 جون تک جاری رہے گی۔
نمائش میں دنیا کے 100 سے زائد ممالک نے شرکت کی ہے۔ نمائش میں مختلف ممالک اپنے ملک میں تیار ہونے والا اسلحہ نمائش کے لیے پیش کررہے ہیں۔
نمائش میں ہر قسم اور ساخت کا اسلحہ فروخت کے لیے دستیاب ہے۔ پاکستان کی واہ آرڈیننس فیکٹر نے بھی اپنا تیار شدہ اسلحہ نمائش کے لیے پیش کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے لیے خوشخبری، سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
پاکستان کے سٹال پر ہر قسم کا بڑا اور چھوٹا اسلحہ نمائش اور فروخت کے لیے موجود ہے۔
بتایا گیا ہے کہ غیرملکی خریدار پاکستان کے سٹال پر موجود اسلحہ میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔