گورنر کون ہوتا ہے اجلاس بلانے والا ؟ چودھری پرویز الٰہی گورنربلیغ الرحمن پر برس پڑے

Jun 15, 2022 | 22:19:PM
سپیکر چودھری پرویز الٰہی، پنجاب اسمبلی کا اجلاس، گورنر بلیغ الرحمن، برس پڑے،
کیپشن: چودھری پرویز الٰہی، بلیغ الرحمن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپیکر  چودھری پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے پر گورنر بلیغ الرحمن پر برس پڑے، کہتے ہیں گورنر کون ہوتا ہے اجلاس بلانے والا؟ ایوان اقبال میں ہونے والا اجلاس غیر آئینی و غیر قانونی ہے۔
ق لیگ کے رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ حکومت کو گزشتہ روز بجٹ پیش کرنے کی پیشکش کی تھی، اگر ایک اجلاس چل رہا ہے تو دوسرا نہیں بلایا جا سکتا ہے۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ گورنر پنجاب نے بجٹ اجلاس سیکرٹری قانون کے تحت کیا ہے، گورنرپنجاب کے اقدامات غیرآئینی ہیں، سپیکر کی موجودگی میں ڈپٹی سپیکر اجلاس کی صدارت نہیں کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی ایک ادارہ ہے، گورنر نے اس کو کمزور کرنے کی کوشش کی ہے، ایوان اقبال میں ہونے والا اجلاس غیرآئینی و غیرقانونی ہے۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ گورنر پنجاب نے ہاو¿س کا تقدس پامال کیا ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ گورنر کون ہوتا ہے اجلاس بلانے والا ؟
واضح رہے کہ گورنر پنجاب کی جانب سے طلب کردہ اجلاس میں صوبے کا بجٹ پیش کیا گیا ہے جس کی صدارت ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے کی ہے۔ اجلاس ایوان اقبال میں منعقد ہوا ہے جہاں صوبائی وزیر خزانہ اویس لغاری نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روس کا پاکستان کو سستا تیل بیچنے سے انکار