(24نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر، پنجاب، خیبر پختونحوا، مشرقی وجنوبی بلوچستان میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ سندھ کے مختلف شہروں میں بھی موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
ملک کے میدانی اضلاع میں آج آندھی چلنے کا امکان ہے، اسلام آباد میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے, گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
مری، گلیات، خطۂ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ، گجرات اور گوجرانوالہ میں بادل جم کر برسیں گے۔
لاہور، ساہیوال، اوکاڑہ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین اور فیصل آباد میں بھی بارش متوقع ہے۔
خوشاب، ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں ژالہ باری متوقع ہے۔
سندھ کی بات کی جائے تو سکھر، خیرپور، گھوٹکی، نوشہرو فیروز، شہید بے نظیر آباد، جیکب آباد اور کشمور میں بارش کا امکان ہے، لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ اور شکارپور میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
بلوچستان کی بات کی جائے بارکھان، خضدار، لسبیلہ، پنجگور، ژوب، گوادر اور پسنی میں بھی بارش کا امکان ہے، اورماڑہ، اوتھل، بیلہ، خاران، مکران اور آواران میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔