طوفان آج پاکستان میں داخل ہو گا، اثرات تھرپارکر پر پڑیں گے

Jun 15, 2023 | 11:11:AM

(24نیوز)آج طوفان کیٹی بندر سے ٹکرانے کا واضح امکان ہے،بپر جوائے آج پاکستان میں داخل ہوگا، ساحلی علاقوں سے 73 ہزار افراد کی منتقلی کر دی گئی،سمندری طوفان کے اثرات تھرپارکر پر پڑیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  آج شام سے تھرپارکر میں شدید بارشیں ہونگی، تھرپارکر میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ہونگی، ضلع تھرپارکر کے لوگوں کو احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔

 سمندری طوفان بپر جوائے کے پیش نظر کیٹی بندر شہر سے شہریوں کا انخلا مکمل کرلیا گیا ہے،سمندری طوفان کے آج دن 11 بجے پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جو کیٹی بندر سے ٹکرائے گا،کیٹی بندر اور اس کےاطراف لہریں 8 سے12 فٹ بلند ہوسکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کےدوران کیٹی بندر اور اس کےاطراف لہریں 8 سے12 فٹ بلند ہوسکتی ہیں،طوفان کراچی سے 247 کلومیٹر اور کیٹی بندر سے 181 کلو میٹر دور رہ گیا ہے جس کے پیش نظر ساحلی علاقوں سے 73 ہزار سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے لیکن ہدایات کے باوجود بعض افراد اب بھی ساحلی علاقوں میں موجود ہیں اور  انہوں نے گھر بار چھوڑنے سے انکار کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تیز  آندھی، بادل برسیں گے،محکمہ موسمیات سے اہم خبر آ گئی

ڈپٹی کمشنر کے مطابق کیٹی بندر اورگرد و نواح میں 12 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پرمنتقل کیا کیا گیا ہے، شہر سے لوگوں کا انخلا مکمل کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب سجاول میں چوہڑ جمالی کے علاقوں میں گزشتہ 2 روز سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جس کے سبب پینے کے پانی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

 

مزیدخبریں