ڈالرنے پھر اڑان بھر لی

Jun 15, 2023 | 11:27:AM
 ڈالرنے پھر اڑان بھر لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 294 روپے سے بڑھ کر 295 روپے پر پہنچ گیا۔

اوپن مارکیٹ میں یورو 315 روپے پر برقرار، برطانوی پاؤنڈ 1 روپے اضافے سے 367 روپے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 81.50 روپے پر برقرار ہے جبکہ سعودی ریال 25 پیسے اضافے سے 78.25 روپے کا ہوگیا

انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 19 پیسے مہنگا ہوگیا,ڈالر 287.18 روپے سے بڑھ کر 287 روپے 37پیسے پر بند ہوا.

ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے پر پریشر دیکھا جارہا ہے،سٹیٹ بینک کی جانب سے بین الاقوامی ادائیگی کے نظام میں کارڈ کی بنیاد پر سرحد پار لین دین کیلئےبینکوں کو انٹربینک مارکیٹ سے ڈالر حاصل کرنے کی اجازت دینے کے بعد اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بھی  اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طوفان آج پاکستان میں داخل ہو گا،خطرے کی گھنٹی بج گئی