اُشنا شاہ کو ’بپرجوائے‘ سے متعلق مذاق کرنا مہنگا پڑگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ اُشنا شاہ کو سمندری طوفان بپرجوائے سے متعلق مذاق کرنا مہنگا پڑگیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے ازراہ مذاق ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے شوہر اور گولفر حمزہ امین کو دوسری شادی کی اجازت دی۔
اُشنا شاہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرا طیارہ کراچی کے لیے اُڑان بھرنے والا ہے اور وہاں طوفان کا انتباہ جاری کیا گیا ہے، میں چاہتی ہوں کہ میرے شوہر یہ جان لیں کہ خدا ناخواستہ اگر میرا طیارہ تباہ ہوجائے اور میں زندہ نہ بچ سکوں تو میں امید کرتی ہوں کہ آپ کو کسی دن کسی نئے ساتھی کے ساتھ خوشیاں نصیب ہوں‘۔
I’m all for leftism and dark humour, but not only is this cringeworthy; it’s also super insensitive.
— Anusha Amjad (@anusha_amjad) June 14, 2023
تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اشنا شاہ کو ان کی ٹوئٹ پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کہ انہوں نے طیارہ تباہ ہونے اور طوفان کو مذاق سمجھ لیا ہے۔
بیشتر صارفین کا کہنا ہے کہ یہ مذاق کا وقت نہیں اور قدرتی آفات اور طیارہ تباہ ہونے کی باتیں کرنا غلط ہے۔
That is some serious bad sense of humor ???? also could have texted him instead? ????
— SARA ~???? (@Sara_ghaani) June 14, 2023
یاد رہے کہ سمندری طوفان بپر جوائے‘کراچی سے صرف 310 کلو میٹر کی دوری پر ہے اور آج کسی بھی وقت سندھ میں کیٹی بندر جبکہ بھارتی ریاست گجرات کے درمیانی مقام پر ٹکرا سکتا ہے۔