حافظ آباد: نواحی علاقے جلالپور بھٹیاں میں مٹی کا بگولہ نمودار 

Jun 15, 2023 | 14:25:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز) پنجاب کے شہر حافظ آباد کے علاقے جلالپور بھٹیاں میں مٹی کا ایک بڑا بگولا نظر آیا جسے کئی کلومیٹر تک دیکھا گیا۔

مقامی لوگوں کی جانب سے اس منظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا گیا جہاں ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حیرت انگیز بگولا زمین سے آسمان کی جانب ایک راستے کی صورت میں جاتا ہوا نظر آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ڈسکہ، شدید طوفانی بارش، گھر کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق

اس دوران گہرے بادلوں نے بھی فضا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے بیشتر خطے ان دنوں موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں ہیں۔ بالخصوص پاکستان کے مختلف حصوں میں ان دنوں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بگولے یاTornadoes انتہائی تباہی مچا سکتے ہیں۔ایسے طوفانی بگولے پہلے کبھی   جنوبی ایشیا میں  نہیں دیکھے گئے۔ ان کی موجودگی غیرمعمولی امر ہے طوفانی بگولے امریکا میں آتے رہتے ہیں اور کافی جانی ومالی نقصان کا سبب بنتے ہیں. لیکن موسمی تبدیلیوں کےباعث اب پاکستان کے عوام اور اداروں کو  ان بگولوں سمیت  دیگر قدرتی آفات کے لئے تیار رہنا ہوگا۔

مزیدخبریں