پی ٹی آئی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا:ایاز صادق

Jun 15, 2023 | 14:33:PM

This browser does not support the video element.

(وقاص عظیم)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہم 4سال کہتے رہے مذاکرات کریں ،پی ٹی آئی نے مذاکرات کیلئے 4شرائط رکھیں ،چیف کی تقرری پر مذاکرات کی شرط رکھی گئی ،میں نے کہا کہ یہ ہمارا استحقاق نہیں ہے  ،انہی دنوں میں ان لوگوں نے دھاوا بول دیا ۔ ان لوگوں نے جناح ہاؤس پر پاکستان کا جھنڈا اتار کر پی ٹی آئی کا جھنڈا لگایا ، اس دن ہمارا دل خون کے آنسو رو رہا تھا ،ان لوگوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔


وفاقی وزیر ایاز صادق نے ٹوئنٹی فور نیوز سے گفتگو   کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ یہ لوگ چاہتے تھے آرمی میں بغاوت ہوجائے ،یہ لوگ چاہتے تھے ملک میں مارشل لا لگ جائے ،جو لوگ ان کے ساتھ کھڑے ہیں وہ بھی برابر شریک ہیں ،یہاں کہتے تھے کہ جنرل فیصل مجھے مارنا چاہتے ہیں ،وہاں جا کر کہا کہ میں نے سنا تھا جنرل فیصل مجھے مارنا چاہتےہیں ۔

ضرور پڑھیں :مشکل بجٹ دیا گیا ،وزیر خزانہ کے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں:مفتاح اسماعیل
انہوں نے کہا ہے کہ اس شخص نے ہر کسی پر الزام لگایا ،عمران خان عالمی سازش کا حصہ ہے ،میں اسے 1960 سے جانتا ہوں ،مجھے پتہ ہے کہ یہ کس سے ملتا رہا ہے ،اتنا جھوٹ بولا کہ لوگوں کو بہکا دیا ، جس نے نو مئی کا ظلم کیا ہے اسے نہیں چھوڑنا چاہیے،اگر میں بھی اس میں ملوث ہوں تو مجھے بھی سزا ملنی چاہی۔جس نے بھی نو مئی کا واقعہ کیا کے اس پر پابندی لگنی چاہئے ۔

مزیدخبریں