کارکنوں کو جبری اغواء کرکے روک دیا گیا،عوامی احتجاج کریں گے:حافظ نعیم الرحمان
ارکان کو اغواء کرکے ووٹ ڈالنے سے روک گیا،جماعت اسلامی کاچیف الیکشن کمشنر کو خط
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سندھ حکومت کے چاق و چوبند دستوں نے پی ٹی آئی کے 29 ارکان کو اغواء کرکے ووٹ ڈالنے سے روک دیا،الیکشن کمیشن اس فراڈ عمل کو کالعدم قرار دے اور نیا شیڈول جاری کرے،جماعت اسلامی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔
جماعت اسلامی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پاکستان کا بنیادی مقصد صاف و شفاف الیکشن کروانا ہے،الیکشن کمیشن انصاف و شفاف انتخابات کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہوگیا ہے،ہم نے ہر موقع پر الیکشن کمیشن کو خطوط کے ذریعے سندھ حکومت کے غیر آئینی و غیر جمہوری عمل کے اقدامات سے آگاہ کرتے رہے، الیکشن کمیشن ہمیشہ کی طرح خاموش تماشائی بنا رہا۔
جماعت اسلامی کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مئیر کے انتخاب کے موقع پر حال کے دروازے بند کردیئے گئے اور پی ٹی آئی 29 ممبران کو اس عمل سے اپنی ایلیٹ فورس کے ذریعے گھروں سے جبری اغواء کرکے روک دیا گیا،ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ حاضری مکمل کی جاتی اور پھر مئیر کے انتخاب کا عمل شروع کیا جاتا لیکن بر قسمتی سے ایسا نہیں ہوسکا،الیکشن کمیشن نے اپنا کردار ادا نہیں کیا اور بے رحمی سے مینڈیٹ کا قتل کیا گیا،اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا گیا یہ حقیقی مینڈیٹ کے ساتھ دھوکا اور جبری قبضہ ہے،مینڈیٹ پر قبضہ کے نتائج شہر اور ملک کے حق میں بہتر نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: میئر کراچی کے انتخابات: پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے کارکنان میں تصادم
امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوامی احتجاج کریں گے،ہم جمہوری لوگ ہیں،اپنے جمہوری حق کیلئے عوام میں جائیں گے،عوام کےبعد عدالت کا در کھٹکھٹائیں گے۔