(24نیوز) وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے فرانس کا اہم دورہ کرینگے۔ وزیر اعظم کے ہمراہ ایک وفد بھی پیرس جاے گا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق شہباز شریف پیرس میں نئے عالمی مالیاتی سمجھوتے کے لیے سربراہی کانفرنس میں شریک ہونگے۔ نئے عالمی مالیاتی سمجھوتے کے لیے سربراہی کانفرنس 22 اور 23 جون کو منعقد ہوگی۔نئے عالمی مالیاتی سمجھوتے کے لیے سربراہی کانفرنس میں اہم عالمی رہنما و سربراہان بھی شریک ہونگے۔
مزید پڑھیں: پانامہ لیکس میں 436 پاکستانیوں کی جائیدادوں کی تحقیقات، تحریری فیصلہ جاری
یاد رہے کہ وزیر اعظم اس وقت آزربائیجان کے دورے پر ہیں۔ وہ گذشتہ روز آزربائیجان کے دورے پر روانہ ہوے تھے۔