(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایشیاء کپ 2023ء کیلئے ہائبرڈ ماڈل منظور کرلیا گیا، ایشین کرکٹ کونسل نے شیڈول کا اعلان کردیا۔
اے سی سی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ایشیاء کپ کے میچز 31 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔
پی سی بی کے ہائبرڈ ماڈل کے مطابق ایشیاء کپ کے 4 میچز پاکستان جبکہ 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔
ایشیاء کپ 2023ء میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیے: کوہلی بابر سے کوسوں پیچھے رہ گئے ، بھارتی شائقین کرکٹ بھڑک اٹھے
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ایشیاء کپ پاکستان میں ہوگا، تمام افواہیں دم توڑ گئیں، ایشیاء کپ کیلئے ہم نے بڑی محنت کی، ہائبرڈ ماڈل نئی پیش قدمی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہائبرڈ ماڈل پرانے مسائل کا حل ہے، ہائبرڈ ماڈل سے مستقبل میں اور بھی دروازے کھلیں گے، ہم نے اپنا وعدہ نبھایا ہے۔
نجم سیٹھی نے ہائبرڈ ماڈل منظور ہونے پر ایشین کرکٹ کونسل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایشیاء کپ اور پھر چیمپئنز ٹرافی میں بہترین میزبانی کیلئے پُرعزم ہیں۔