حکومت کا افغانیوں کیخلاف بڑا فیصلہ،سیکیورٹی ادارے حرکت میں آ گئے

Jun 15, 2023 | 18:06:PM

(طیب سیف)قانون نافذ کرنے والے اداروں کا افغانیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن ، گرفتار افغانیوں سے جعلی شناختی دستاویزات برآمد ۔ 

 تفصیلات کے مطابق حکومت نے غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم  افغانیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایف آئی اے نے نادرا سے تمام افغان نیشنلز اور شناختی کارڈ کا ڈیٹا بھی مانگ لیا ،بلاک کارڈز اور بغیر اجازت پاکستان رہنے والے افغانیوں کو ملک بدر کیا جائے گا، رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ نان رجسٹرڈ افغانیوں کی بڑی تعداد پاکستان میں جرائم میں بھی ملوث  ہیں، نو مئی کے واقعات میں بھی افغانیوں کی شمولیت کے شواہد ملے ہیں ، ایف آئی اے نے افغانیوں کی شناخت کے لیے دیگر ایجنسیوں سے بھی مدد مانگی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں :سابق وزیر اعظم کو بی اے کی ڈگری مل گئی

قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ ہزاروں افغانی بلاک اور ایکسپائر شناختی کارڈز پر رہائش پذیر ہیں ، افغانیوں کو جعلی شناختی کارڈ ، پاسپورٹ جاری کرنے پر ایف آئی اے نے تحقیات شروع کر دی ، ایف آئی اے ، انٹیلی جنس بیورو اور نادرا سمیت دیگر اداروں نے سر جوڑ لیے ۔ 

مزیدخبریں