(24 نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی کو متعلقہ عدالت پیش نہ کرنے پر توہین عدالت کیس کی آج کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے تحریری حکمنامہ جاری کیا ،تفتیشی افسر کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرنے کا عندیہ دیدیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری حکمنامہ میں کہاہے کہ تفتیشی افسر کا جواب آنکھوں میں دھول جھونکنے سے زیادہ کچھ نہیں،عدالتی حکم کی خلاف ورزی ابھی بھی جاری ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کے تفتیشی افسر کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہاکہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی جاری رہی تو تفتیشی کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرینگے۔
عدالت نے کہاکہ سرکاری وکیل تفتیشی افسر سے آئی جی پولیس تک تمام افسران کی فہرست فراہم کریں،فہرست فراہم کریں تاکہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کے ذمہ داران کا تعین کیا جا سکے،عدالتی حکم کی خلاف ورزی جاری رہی تو عدالت آئی جی اسلام آباد کو طلب کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: جون میں جنوری کا نظارہ، محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی
تحریری حکمنامے میں مزید کہاگیاہے کہ تفتیشی افسر نے رپورٹ جمع کرائی کہ محکمہ داخلہ پنجاب کو خط لکھا، رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے خط کا تاحال جواب نہیں دیا گیا،عدالتی حکم پر موثر عملدرآمد کی کوشش نہیں کی گئی،
عدالت نے کہاکہ یہ عمل ذمہ داری ایک سے دوسرے پر ڈالنے والے بیوروکریٹک حربے سے زیادہ کچھ نہیں،اسلام آباد پولیس کی غفلت اور عدالتی حکم کی خلاف ورزی واضح ہے، عدالتی حکم کی خلاف ورزی نے آئی جی تک متعلقہ افسران کو توہین عدالت کے سامنے لا کھڑا کیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکمنامہ کی کاپی آئی جی اسلام آباد کو بھیجنے کا حکم دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: سستا تیل و گیس،پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر آگئی