معاشی اعشاریوں سے پریشان شہریوں کیلئے ایک اور بری خبر

Jun 15, 2023 | 21:19:PM
معاشی اعشاریوں سے پریشان شہریوں کیلئے ایک اور بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) معاشی اعشاریوں سے پریشان شہریوں کو  اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ ستانے لگا، آتے کی قلت کے بعد اب چینی بھی غائب ہونے لگی ۔

تفصیلات کے مطابق ملتان ہول سیل مارکیٹ غلہ منڈی میں چینی کی قیمت  میں ایک بار پھر سے اضافہ کر دیا گیا، چینی کے 100 کلوگرام کے تھیلے میں 500 روپے کا اضافہ کیا گیا، ہول سیل مارکیٹ غلہ منڈی میں چینی کا 100 کلو گرام کا تھیلا 11900 روپے کا ہو گیا ، ہول سیل مارکیٹ میں چینی 119 روپے فی کلو ہو گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں:پرویز الٰہی کی اہلیہ بھی میدان میں آ گئیں، عمران خان کو کلیئر کٹ پیغام دے دیا

صدر غلہ منڈی راجہ مدثر کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے چیک اینڈ بیلنس کرے جو ریٹ بڑھا رہے ہیں انکو جرمانے کیے جائیں، گرمیوں میں مشروبات کا استعمال بڑھ جاتا ہے چینی زیادہ استعمال ہوتی ہے، ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کی وجہ سے ریٹ میں تیزی آئی ہے۔