(24 نیوز)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے حجرے پر کارروائی کے دوران نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی بڑی کھیپ برآمدکرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے صوابی میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے حجرے پر چھاپہ مارا،اسد قیصر کے حجرے سے چھاپے کے دوران قیمتی امپورٹڈ گاڑیاں برآمد ہوئی ،تمام گاڑیوں کی مکمل تفصیلات چیک کرنے کے بعد پتہ چلا کہ گاڑیاں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے پاس رجسٹرڈ ہی نہیں ہے ،تمام گاڑیاں غیر رجسٹرڈ اور نان کسٹم پیڈ ہے ۔
نان کسٹم پیڈ گاڑیوں میں کروڑوں روپے مالیت کی ایک عدد لیکسس V8 نمبر پلیٹ STM-16، ایک عدد ہنڈا Oriel جس پر اسلام آباد نمبر AAS-118 نمبر پلیٹ لگا تھا، جبکہ ایک ویگو ڈالا جس پر سرکاری نمبر پلیٹ B-1820 لگا ہوا تھا ۔
گاڑیوں کو سرکاری تحویل میں لےکر سابقہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، بھائی سابق ایم این اے عاقب اللہ ، بھائی سابق ممبر اسمبلی عدنان کے خلاف تفتیش کا آغاز کردیا گیاہے۔
یہ بھی پڑھیں: پرویز الٰہی کی اہلیہ بھی میدان میں آ گئیں، عمران خان کو کلیئر کٹ پیغام دے دیا