بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات، خاتون وزیر کا گھر نذر آتش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست منی پور میں گزشتہ ماہ سے جاری نسلی فسادات شدت اختیار کر گئے،بھارتی اقلیتی وزیر کا گھر نذر آتش کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فسادات کے دوران امپھال میںبھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کی خاتون وزیرِ صنعت کا گھر جلا دیا گیاجبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پر تشدد واقعات سے ایک خاتون سمیت 9 افراد ہلاک ہوئے۔
ہندو عیسائی جھڑپوں میں اب تک سینکڑوں افراد ہلاک اور ایک لاکھ سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔، پولیس اور فوج کے 50 ہزار اہلکار تعینات کرنے کے باوجود مودی سرکار حالات قابو پانے میں ناکام نظرآرہی ہے۔
بھارتی ریاست منی پور کی عوام کا کہنا ہے خانہ جنگی کا بہانہ بنا کر مودی سرکار منی پور کے قبائلی تشخص کو ختم اور انتہا پسند ہندو نظریے کو مسلط کرنا چاہتی ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل منی پور میں نسلی تشدد کے دوران ایک ہی خاندان کے 3 افراد کو ایمبولینس میں زندہ جلا دیا گیا، زندہ جلائے جانے والوں میں ایک خاتون اور بچہ بھی شامل تھے۔
واضح رہے کہ ریاست منی پور میں 3 مئی سے انٹرنیٹ بند اور کرفیو نافذ ہے۔