گلوکار عاطف اسلم کو ایف بی آر کا نوٹس، آڈٹ ریکارڈ طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر ) نے معروف گلوکار عاطف اسلم کو نوٹس جاری کرکے سال2020 کے آڈٹ کیلئے ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے گلوکار عاطف اسلم کو ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے16 جون کی ڈیڈ لائن دی گئی ۔ایف بی آر نے گلوکار عاطف اسلم سے بکس آف اکاونٹس،بنک اکاونٹ سٹیٹمنٹس، آمدن کی رسیدیں ،ذاتی اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں۔
View this post on Instagram
ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ گلوکار عاطف اسلم نے سال 2020 میں آمدن 7 کروڑ 80لاکھ روپے ظاہر کی او ر گلوکار عاطف اسلم نے 4 کروڑ روپے کے ذاتی اخراجات جبکہ 5 کروڑ 60 لاکھ روپے کے واجبات ظاہرکئے،ریکارڈ موصول ہونے کے بعد گلوکار عاطف اسلم کے ٹیکس معاملات کی چھان بین کی جائے گی۔