پاکستان میں داخلے پر لازمی کووڈ19ویکسین سرٹیفکیٹ کی شرط ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان میں داخل ہونے پر مسافروں کیلئے کووڈ 19ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی دکھانے کی شرط ختم کردی گئی۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایاکہ بیرون ملک سے پاکستان آنے والوں کیلئے کووڈ 19پالیسی کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے مطابق پاکستان میں داخلے پر لازمی کووڈ 19ویکسین سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔
فیصلے کے بعد پاکستان آنے والے مسافروں کو بورڈنگ سے پہلے یا آمد پر منفی پی سی آر رپورٹ پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔برطانیہ، خلیجی و دیگر ممالگ سے آنے والے مسافروں کی2فیصد سکریننگ ختم کردی گئی ہے،ترجمان کے مطابق مذکورہ بالا تمام پالیسیاں فوری طور پر نافذ العمل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے حجرے پر چھاپہ ،ایسی چیز برآمد کہ اہلکار بھی حیران رہ گئے