(24 نیوز)مسلم لیگ ن کو خیبرپختونخوا سے بڑی کامیابی مل گئی ،خیبرپختونخوا قبائلی اضلاع کے سابق اراکین اسمبلی نے (ن) لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق ممبر قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی ن لیگ میں شامل ہو رہے ہیں ،سابق سینیٹر تاج آفریدی ،سابق صوبائی اسمبلی بلاول آفریدی اور شفیق آفریدی بھی ن لیگ میں شامل ہوں گے، سابق ممبر صوبائی اسمبلی بصیرت بی بی ، تحصیل مئیر زبیر آفریدی بھی ن لیگ کا حصہ بن جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کپتان کے ایک اور کھلاڑی نے پریس کانفرنس کر ڈالی
ان کے علاوہ تحصیل مئیر لانڈی کوتل شاہ خالد شنواری اور تحصیل مئیر جمرود سید نواب نے بھی ن لیگ میں شامل ہونے کا فیصلہ کیاہے،تمام افراد صبح اسلام آباد میں پریس کانفرنس کریں گے اور ن لیگ میں شامل ہونے کا اعلان کریں گے ،شاہ جی گل آفریدی اپنی جماعت تحریک اصلاحات پاکستان کو مسلم لیگ ن میں ضم کرنے کا بھی اعلان کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے حجرے پر چھاپہ ،ایسی چیز برآمد کہ اہلکار بھی حیران رہ گئے