(24نیوز)سکردو میں عیدالاضحٰی کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی،ضلعی انتظامیہ کی جانب سےدفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
حکمنامے کے مطابق بغیر اجازت جانوروں کے کھال جمع نہیں کرسکیں گے ،کھال جمع کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی اجازت نامہ ضروری قرار دیدیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کھال جمع کرنے کے لئے لاوڈ سپیکر پر اعلانات پر بھی پابندی عائد کردی گئی،اس کے علاوہ اسلحے کی نمائش اور بارودی مواد کی نقل وحمل پر بھی پابندی عائد کر دی گئی،دفعہ 144 16 جون سے 18 جون تک نافذالعمل رہے گی،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔