عید پر جیلوں میں ملاقاتیں جاری رہیں گی، مراسلہ جاری

Jun 15, 2024 | 09:57:AM

(علی ساہی) عید کے پہلے اور دوسرے روز بھی جیلوں میں ملاقاتیں جاری رہیں گی، آئی جی جیل نے مراسلہ جاری کر دیا۔

آئی جی جیل نے لاہور سمیت تمام جیلوں میں عملدرامد کےلئے مراسلہ جاری کیا، آئی جی کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق ملاقاتوں کا سلسلہ صبح 9بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہےگا، ملاقات صرف فیملی ممبر کریں گے رشتہ داراور دوست احباب کو اجازت نہیں ہو گی، ملاقات صرف شیڈ میں ہو گی، وی وی آئی پی ملاقات کی اجازت نہیں ہو گی، جیل افسران مانیٹرنگ کیلئے انتظارگاہ اور ملاقات شیڈکا دورہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’قربانی کے جانور حاضر ہوں‘‘ محمد حفیظ کی معنی خیز پوسٹ وائرل

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ آئی جی آفس کا مانیٹرنگ سیل آن لائن کیمروں سے موومنٹ پر نظر رکھے گا، کسی بھی قسم کی بے ضابطگی پر رپورٹ فوری آئی جی جیل کو بھجوائی جائے گی، عید کے پہلے روز خصوصی کھانے تیار کئے جائیں گے۔

خیال رہے کہ عید کے دوسرے روز قربانی کے گوشت سے کھانے تیار کرکےڈنر دینے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں