عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 15 کروڑ ڈالر فنڈز کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 15 کروڑ ڈالر فنڈز کی منظوری دے دی۔
ترجمان عالمی بینک کے مطابق رقم صوبہ پنجاب میں تعلیم کی سہولیات کی بہتری پر خرچ ہوگی، فنڈز کے استعمال سے 50 لاکھ بچوں کو فائدہ ہوگا،اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب میں 70 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، اور یہ رقم ان بچوں کی تعلیم کی سہولیات کی بہتری پر خرچ ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پرائمری اسکولوں میں بچوں اور بچیوں کی انرولمنٹ ممکن ہوگی، بچے اور بچیاں پرائمری اور پری پرائمری گریڈز میں شامل ہو سکیں گے، کوروناکےدوران تعلیم کے شعبے کو پہنچنےوالےنقصانات کی ریکوری ہوگی، منصوبے پرعملدرآمد سے ایک لاکھ65ہزار اساتذہ، 7ہزار ہیڈماسٹرز بھی مستفید ہوں گے۔
خیال رہے کہ ایک ہفتے قبل ہی داسو ڈیم کیلئے عالمی بینک نے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی تھی، عالمی بینک کی جانب سے اضافی رقم کی فراہمی پاکستان میں ماحول دوست اور سستی پن بجلی پیدا کرنے کیلئے درکار فنڈنگ کے حوالے سے بہت بڑی پیشرفت ہے۔
پاکستان میں کسی بھی پراجیکٹ کیلئے ورلڈ بینک کی جانب سے یہ سب سے بڑی فنانسنگ کی سہولت ہے، فنانسنگ کی یہ رعایتی سہولت آئی ڈی اے اور آئی بی آر ڈی پر مشتمل ہے۔