ٹی 20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے یوگنڈا کو روند ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے 32 ویں میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ نے یوگنڈا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیرِ اہتمام ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، نیوزی لینڈ نے سپر 8 مرحلے تک رسائی حاصل نہ کر سکنے کا غصہ یوگنڈا پر نکال دیا، نیوزی لینڈ نے یک طرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے فتح اپنے نام کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نپیال کوشکست دیدی
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور یوگنڈا کی پوری ٹیم کو 19 ویں اوورز میں 40 رنز پر ڈھیر کر دیا، یوگنڈا کی جانب سے کینیتھ ویسوا نے 11 رنز اسکور کیے جبکہ ٹیم میں سے کوئی دوسرا کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا، نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 3، ٹرینٹ بولٹ، مچل سینٹنر اور رچن رویندرا نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ لوکی فرگوسن ایک کھلاڑی کو پویلین پہنچانے میں کامیاب ہوئے۔
40 رنز کا معمولی ہدف نیوزی لینڈ نے 1 وکٹ کے نقصان پر چھٹے اوور میں با آسانی عبور کر لیا۔
واضح رہے کہ گروپ سی سے افغانستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں، نیوزی لینڈ اور یوگنڈا ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں۔