چکن پھر مہنگا،فی کلو  کتنے کا ہو گیا؟

Jun 15, 2024 | 11:08:AM

(24نیوز)لاہور میں مرغی کا گوشت سستا ہونے کے بعد پھر مہنگا ہو گیا، مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے سے فی کلو گوشت کی نئی قیمت 509 روپے ہو گئی ہے،زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 338 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 351 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 246 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

دوسری جانب ملک میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیاد پر1.30 فیصد اور سالانہ بنیاد پر23.03 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 پاکستان بیورو برائے شماریات کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) بارے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 13 جون کوختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک میں روزمرہ استعمال کے 8اشیا کی قیمتوں میں کمی اور24 کی قیمتوں میں استحکام رہا اس کے برعکس 19 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

پیاز کی قیمت میں 5 فیصد، سرخ مرچ پاؤڈر 1.95 فیصد، ٹوٹا باسمتی چاول 1.65 فیصد، لہسن 1.32 فیصد، اری چاول 1.08 فیصد، روٹی 0.52 فیصد، آٹا0.05 فیصد اور چینی کی قیمت میں 0.02 فیصد کمی ہوئی۔

مزیدخبریں