مسلسل ناکامیوں کے باوجود بابر کو کپتانی دی گئی، سلیکشن کمیٹی کو جواب دینا ہوگا: شاہد آفریدی

Jun 15, 2024 | 11:25:AM
مسلسل ناکامیوں کے باوجود بابر کو کپتانی دی گئی، سلیکشن کمیٹی کو جواب دینا ہوگا: شاہد آفریدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ مسلسل ناکامیوں کے باوجود بابر اعظم کو کپتانی دی گئی، اب سلیکشن کمیٹی کو اس کا جواب دینا ہوگا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ مسلسل ناکامی کے باوجود بابر اعظم کو کپتانی دی گئی، اس کا جواب سلیکشن کمیٹی کو دینا ہوگا ، کپتان اچھا ہو تو ہاری ہوئی ٹیم کو بھی جتوا دیتا ہے، بابر اعظم 5، 6 ایونٹس میں پاکستان کی کپتانی کرچکے ہیں، وہ بحیثیت بیٹر اچھی پرفارمنس دے رہے ہیں، بابر اعظم کو ویرات کوہلی کی طرح میچ ونر بننا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’قربانی کے جانور حاضر ہوں‘‘ محمد حفیظ کی معنی خیز پوسٹ وائرل

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ محمد رضوان کپتانی کے لیے سب سے اچھی چوائس تھے، بابر اعظم پریزنٹیشن میں کہتے ہیں بولرز نے اچھی بولنگ نہیں کی یہ بلیم گیم نہیں ہونا چاہیے، ایک یونٹ کے طور پر بابر کو لیڈ کرنا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہو چکی ہے اور کل آئرلینڈ کے خلاف اپنا آخری میچ کھیل کر وطن واپس لوٹے گی۔