بجٹ مشکل حالات میں بنایا گیا،شرح نمو کا ہدف حاصل کرینگے: وزیرِ اعلیٰ سندھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بجٹ مشکل حالات میں بنایا گیا۔
کراچی میں مراد علی شاہ نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شرح نمو کا ہدف پورا نہیں کر سکے، اگلے مالی سال 3.5 فیصد کی شرح نمو کا ہدف مشکل لگتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شرح نمو کا ہدف پورا کرنے کی کوشش کریں گے، بجٹ میں پرانی اسکیمیں مکمل کرنے پر زور رہے گا۔
مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت کے بجٹ میں شامل ترقیاتی اسکیمیں بند کرنے سے سست روی ہوئی، بجٹ میں سیلاب متاثرین کی بحالے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پرویز الہٰی کی کرپشن کیس میں ضمانت منسوخی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کرنٹ ریونیو خرچ کا 70 فیصد تنخواہوں میں جاتا ہے، اگلے سال سندھ ریونیو بورڈ کا ہدف 350 ارب روپے ہو گا۔