شاہ محمود قریشی کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا تحریری فیصلہ جاری

Jun 15, 2024 | 12:30:PM

(جمال الدین جمالی) رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی پر لاہور میں درج مقدمات کا چالان اور تفتیشی افسر کے چالان جمع کرانے کی ہدایت جاری کی، تحریری فیصلے مطابق تفتیشی افسر نے شاہ محمود قریشی کا 30 دن کا مزید جسمانی ریمانڈ مانگا، تفتیشی افسر نے شاہ محمود سے متعلق کوئی پیشرفت رپورٹ عدالت پیش نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کے متعلق کابینہ فیصلے کیخلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ سے اہم خبر آ گئی

تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ عدالت شاہ محمود کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیتی ہے، تفتیشی افسر نے کہاکہ شاہ محمود قریشی کا موبائل فون ریکور کرنا ہے، شاہ محمود کے وکیل کے مطابق گرفتاری کے وقت موبائل پولیس نے پکڑلیا تھا، رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی 19 روز جسمانی ریمانڈ پر جیل رہے۔

مزیدخبریں