فاسٹ بولر محمد عامر کی دوبارہ ریٹائرمنٹ کی خبروں کی تردید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی اور سپر 8 مرحلے سے باہر ہونے پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ٹیم میں واپس آنے والے تیز گیند باز محمد عامر نے پھر سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
جس پر محمد عامر کی جانب سے بھی بیان سامنے آگیا ہے کہ دوبارہ ریٹائرمنٹ لینے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ، اس لیے ریٹائرمنٹ لینے کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں ،دوبارہ ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : گوشت کو لمبے عرصے تک کیسے محفوظ کیا جائے؟ جانیے