(24نیوز) افغان حکومت نے پاکستان کو مال مویشی کی برآمد کرنے پر لگی پابندی اٹھالی، ایک لاکھ سے زائد جانور چمن بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے ، جانوروں کی قیمت میں کمی آنا شروع ۔
عید قربان سے صرف 2 دن قبل ہی پاکستان اور افغانستان کے درمیان مال مویشی لانے پر اتفاق ہو گیا، جس کے بعد افغان حکومت نے مال مویشی پر عائد پابندی اٹھالی جس کے نتیجے میں آج ایک لاکھ کے قریب مال مویشی بلوچستان کے علاقے چمن پہنچ گئے، پاک افغان بارڈر چمن پر دنبوں کی پہنچنے سے قیمتوں میں کسی حد تک کمی ہوئی ہیں۔
شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دونوں حکومتوں کی جانب سے یہ ایک مثبت قدم ہے ، اس سے سپلائی اور ڈیمانڈ میں توازن پیدا ہوگا اور قیمتوں میں واضح کمی آئی گی جو کہ خوش آئند ہے،دوسری جانب شہر یوں نے بیوپاریوں اور انتطامیہ سے اپیل کی ہے کہ یہ مقامی لوگوں کا حق ہے ، یہی کے لوگوں کو خریدنے دیا جائے اور اسلام آباد یا دوسرے شہروں میں جانے نہ دیا جائے،واضح رہے کہ جانوروں کی سپلائی عید کے پہلے دن تک افغانستان سے آنے کی اجازت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: کالعدم جماعتوں کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں: محکمہ داخلہ