وعدہ کرتا ہوں کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو گا، شہباز شریف 

قوم پر بوجھ بننے والی وزارتوں اور اداروں کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا، وزیر اعظم شہبازشریف کا قوم سے خطاب

Jun 15, 2024 | 19:42:PM

(24 نیوز ) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وعدہ کرتا ہوں یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو گا، جب بیرونی سرمایہ کاری آئے گی تو پاکستان آہستہ آہستہ قرض سے نجات حاصل کر لے گا، قوم پر بوجھ بننے والی وزارتوں کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے ،ایسے ادارے جو عوامی خدمت کی بجائے  قوم پر بوجھ بن چکے ہیں ، ان اداروں کے خاتمے سے اربوں روپے کی بچت ہو گی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کا  حکومت کے 100 دن پورے ہونے پر  قوم سے خطا ب میں کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے سخت فیصلے کرنا ہوں گے  ، آئندہ ڈیڑھ سے 2 ماہ میں اس حوالے سے سخت اور ٹھوس فیصلوں کے بعد آپ کے سامنے حاضر ہوں گا، وعدہ کرتا ہوں کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو گا، ٹیکس نظام میں اصلاحات کی گئی ہیں، گزشتہ سال کے مقابلے 30 فیصد سے زائد محصولات جمع ہوئے، آئی ایم ایف کے ساتھ یہ آخری پروگرام ہوگا ، چین سے 3لاکھ پاکستانیوں کو آئی ٹی کی ٹریننگ دلائیں گے ، پاکستان آہستہ آہستہ قرضوں  کی زندگی سے نجات حاصل کرے گا ۔ 

 شہباز شریف کا مزید کہنا تھاکہ یو اے ای نے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی کمٹمنٹ کی ہے ، ایس آئی ایف سی کے ذریعے صنعتی ، زرعی ، آئی ٹی ، معدنیات میں سرمایہ کاری ہوگی ، ہم نہ صرف بیرونی بلکے اندرونی سرمایہ کاری کو یقینی بنائیں گے ، پاکستان کی جو اپنی بصیرت ہے اسے بروے کار لارہے ہیں ، پاکستان بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل جاری ہے، ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن سے محصولات میں واضح بہتری نظر آئے گی، میرا وعدہ ہے کہ ڈیرہ ماہ میں ٹھوس فیصلوں کے ساتھ آپ کے سامنے آوں گا ۔

 وزیراعظم کامزید کہنا تھاکہ جب حکومت سنبھالی تو ڈیفالٹ کے دہانے پر تھے ، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کا سہرا تمام اتحادی جماعتوں کو جاتا ہے، ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے نواز شریف اور آصف علی زرداری کی رہنمائی میں کام کیا ،پاکستان آج معاشی مشکلات سے نکل کر آہستہ آہستہ ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے ،حکومت سنبھالی تو ہمارے اقدامات سے مہنگائی 38 فیصد سے گر کر 12 فیصد ہو گئی ، عوام نے انتخابات میں ہم پر اعتماد کا اظہار کیا، ہماری حکومت کے 100 دن پورے ہوچکے ہیں ، مہنگائی میں کمی خوش آئند تبدیلی ہے،  قرضوں پر 22 فیصد شرح سود کم ہوکر 20 فیصد پر آگئی ہے ، اس سے سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا ، پالیسی ریٹ میں کمی سے معیشت بہتری کی جانب گامزن ہوگی۔ 

وعدہ کرتا ہوں یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو گا، شہباز شریف 

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھاکہ کل پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی آئی ہے ، پیٹرول اور ٰڈیزل سستا ہونے سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کو کچھ ریلیف ملے گا ، 
عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں،مزید محنت کریں گے تاکہ سرمایہ کاری کو آگے بڑھایا جائے ، طلبہ کو جدید علوم سے آراستہ کریں گے، معاشی مشکلات سے نکالنے ترقی وخوشحالی کا سفر ملک کی اشرافیہ سے قربانی کا تقاضا کرتا ہے ، ماضی مٰیں جھانک کر رونے دھونے کا کوئی فائدہ نہیں اس سے سبق حاصل کرنا چاہے ، بہت جلد وہ مقام آئے گا جس کا خواب قائداعظم اور ہجرت کرنے والوں نے دیکھا تھا ، قائداعظم کے خواب کی تعبیر کے لیے ہم سنجیدہ ہیں ۔ 
شہباز شریف کامزید کہنا تھاکہ میری حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ہم شہانہ اخراجات کا خاتمہ کریں ، ہمیں قربانی وایثار کا بھرپور مظاہرہ کرنا ہے ، بی ڈبلیو ڈی ان اداروں میں شامل ہوتا ہے جو کرپشن کے لیے بدنام ہے ، ارب روپے کا ترقیاتی فنڈ ہے تو 50 ارب کرپشن کی نذر ہوجاتے ہیں ، قوم پر بوجھ بنے والے اداروں کا خاتمہ ناگزیر ہے ، 
عوام نے انتخابات میں ہم پر اعتماد کا اظہار کیا ، سعودی عرب پاکستان کا بااعتماد برادر ملک ہے ۔

مزیدخبریں