گورنر ہاؤس سندھ ؛عیدالاضحیٰ پر 100اونٹ اور 100بکرے قربان کئے جائینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)گورنر ہاؤس سندھ میں عیدالاضحیٰ پر100 اونٹ اور 100 بکروں کے قربانی کی جائے گی،مستحق افراد میں 5،5کلو گوشت کے پیکٹ تقسیم کئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں عید الاضحیٰ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی،گورنر ہاؤس میں قربانی کے 50چولستانی اونٹ کا ٹرالر پہنچ گیا،100بکروں کا ٹرالر رات میں گورنر ہاؤس پہنچایا جائے گا ۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاکہ بکرا عید کے تینوں دن شہریوں میں قربانی کا گوشت اور راشن بانٹا جائے گا،گورنر ہاؤس میں اس عیدالاضحیٰ پر 100 اونٹ اور 100 بکروں کے قربانی کی جائے گی، گورنر سندھ نے کہاکہ پانچ پانچ کلو گوشت کے پیکٹ تیار کئے جائیں گے ،ایک فرد کو پانچ کلو گوشت کے پیکٹ کے ساتھ راشن بھی ملے گا، گور نرہاؤس کے گیٹ نمبر دو سے شہریوں میں گوشت اور راشن تقسیم ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: قربانی کے جانوروں کی قیمت گر گئی