(24نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں استحکام کیلئے ضروری ہے کہ فارم 47 کے بجائے فارم 45 کی بنیاد پر حکومت سازی کی جائے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے قوم سے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے بجٹ میں اشرافیہ کو پچایا اور سارا بوجھ تنخواہ دار طبقے پر ڈالا،سرمایہ کاری کم ترین سطح پر اور مہنگائی بلند ترین سطح پر ہے ، صنعتکار پریشان اور کسان سراپا احتجاج ہیں۔
انہوں نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف صاحب! آپ اپنا اعتبار کھو چکے ہیں ،آج آپ جتنی کامیابیاں گنوا رہے ہیں ان کا زمینی حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، ملک سے برین ڈرین عروج پر ہے،دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے،ملک میں سیاسی و معاشی عدم استحکام ہےاور اس کو ختم کرنے کا واحد حل یہ ہے کہ فارم 47 کے بجائے فارم 45 کی بنیاد پر حکومت سازی کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: وعدہ کرتا ہوں کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو گا، شہباز شریف