آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

Jun 15, 2024 | 21:09:PM
آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی
کیپشن: بارش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں موسم شدید گرم اور خشک جبکہ بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان  ہے، ادھر خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک/جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کے علاوہ بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ہے ۔ تاہم شام/رات میں دیر، سوات، کرم، کوہستان، مانسہرہ اور وزیرستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش  ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی/جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے ۔ جبکہ بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ادھربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان  ہے۔

سندھ کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم شدید گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم بالائی/وسطی اضلاع میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں دن کے اوقات میں موسم گرم رہنے کے علاوہ شام/رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قربانی کے جانوروں کی قیمت گر گئی