ملک کے بڑے شہروں میں عید کی نماز کے اوقات کار

Jun 15, 2024 | 21:35:PM
ملک کے بڑے شہروں میں عید کی نماز کے اوقات کار
کیپشن: نماز عید، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور سمیت ملک بھر میں عید الاضحیٰ 17جون بروز سوموار کو منائی جائے گی،ملک کی تمام بڑے شہروں کی اہم مساجد میں نماز عید کے اجتماعات کس وقت ہوں گے ، اس حوالے سے اعلانات کر دیئے گئے ہیں۔

سب سے پہلے نماز عید پشاور کی جامع مسجد حاجیان سرکلر روڈ پر صبح پانچ بجکر 20 منٹ پر ادا کی جائے گی جبکہ  سب سے آخر میں نماز عید کراچی کی جامع مسجد قادریہ سولجر بازار میں 10بجے ادا کی جائے گی ۔

 کراچی میں عید کی نماز کے بڑے اجتماع  

کراچی کی جامع مسجد میمن مصلح الدین گارڈن میں صبح چھ بجے عید کی نماز ادا کی جائے گی 

 جامع مسجد شہداء میلاد اللہ والی مدینہ روڈ جیکب لائن میں بھی صبح چھ بجے عید کی نماز ادا کی جائے گی 

 بدر مسجد پیپر مارکیٹ لائٹ ہاؤس، میں صبح چھ بجے عید کی نماز ادا کی جائے گی 

 جامع مسجد گلتستان جوہربلاک 10 میں عید کی نماز ساڑھے چھ بجے ادا کی جائے گی 
 جامع مسجد اسلام پورہ لیاری میں عید کی نماز ساڑھے چھ بجے ادا کی جائے گی 
  فیضان سیفیہ نزد ضیاء الدین ہسپتال کلفٹن،میں عید کی نماز چھ بجکر 45 منٹ پر ادا کی جائے گی 
 جامع مسجد الجیلانی سیکٹر بی۵نارتھ کراچی، میں عید کی نماز چھ بجکر 45 منٹ پر اد ا کی جائے گی 
کراچی کی جامع مسجد اللہ والی اورنگی ٹاؤن میں عید کی نماز سوا سات بجے ادا کی جائے گی

عید گاہ امام احمد رضا ایچ ایم گراؤنڈ کورنگی نمبر 2  میں عید کی نماز اٹھ بجے ادا کی جائے گی 
جامع مسجد گلزار حبیب سولجر بازار میں عید کی نماز 9 بجے ادا کی جائےگی 

جامع مسجد قادریہ سولجر بازار میں عید کی نماز دس بجے ادا کی جائے گی 

لاہور میں عید کی نماز کے بڑے اجتماع 
جامع مسجد دربار حضرت داتا گنج بخش  لاہور میں عید کی نماز صبح سات بجے ادا کی جائے گی 
بادشاہی مسجد لاہور میں عید کی نماز صبح 8 بجے ادا کی جائے گی 
جامع مسجد دربار حضرت میاں میر میں عید کی نماز ساڑھے چھ بجے ادا  کی جائے گی 
جامع مسجد وزیر خان لاہور میں عید کی نماز صبح چھ بجے ادا کی جائے گی 
جامع مسلم مسجد لورہاری لاہور میں عید کی نماز صبح چھ بجے ادا کی جائے گی 
جامع مسجد دربار حضرت مادھو لال حسین لاہور میں عید کی نماز صبح ساڑھے  چھ بجے ادا کی جائے گی 
جامع مسجد دربار حضرت شاہ جمال اچھرہ میں عید کی نماز سات بجے ادا کی جائے گی 
جامع مسجد دربار حضرت شاہ کمال لاہور اوقاف کالونی میں عید کی نماز سات بجے ادا کی جائے گی 

اسلام آباد میں نماز عید کے بڑے اجتماع
محمدی مسجد ،شہزاد ٹاون اسلام آباد  میں نماز عید  چھ بجکر 45 منٹ پر اد ا کی جائے گی 
جامع مسجد سیدنا ابو بکر چٹھہ بختاور  میں نماز عید  ساڑھے پانچ بجے ادا کی جائے گی 
جامع مسجد مدنی ،مدرسہ المسلم مری روڈ اسلام آباد  میں عید کی نماز ساڑھے پانچ بجکر 45 منٹ پر ادا کی جائے گی 
مرکزی جامع مسجد الھدیٰ پارک روڈ اسلام آباد  میں نماز عید صبح چھ بجے ادا کی جائے گی 
جامع مسجد الرحمان رحمان ٹاؤن بہارہ کہو  میں عید کی نماز سات بجے ادا کی جائے گی 
جامع مسجد العتیق بحریہ انکلیو روڈ میں عید کی نماز ساڑھے چھ بجے ادا کی جائے گی 
جامع مسجد طیبین میں عید کی نماز سات بجے ادا کی جائے گی 
مرکزی جامع مسجد میڈیا ٹاؤن میں عید کی نماز سات بجے ادا کی جائے گی 
جامع مسجد اصغرمدینہ ٹاؤن، برما ٹاون  اسلام آباد میں عید کی نماز سوا چھ بجے ادا کی جائے گی 

پشاور میں عید کی نماز کے اجتماع 


مرکزی عید گاہ چارسدہ روڈ پر عید کی نماز  6 بجکر 20 منٹ پر ادا کی جائے گی 

جامع مسجد حاجیان سرکلر روڈ پر عید کی نماز صبح پانچ بجکر 20 منٹ پر ادا کی جائے گی 

جامع مسجد شیخان کوہاٹ روڈ  میں عید کی نماز پانچ بجکر 45 منٹ پر ادا  کی جائے گی 

جامع مسجد دربار شیخ بابا جی میں عید کی نماز صبح چھ بجے ادا  کی جائے گی 

جامع مسجد تحصیل گورگھٹری گھنٹہ گھر  میں عید کی نماز صبح ساڑھے چھ بجے ادا کی جائے گی 

کوئٹہ میں عید کی نماز کے اجتماع 
کوئٹہ کے ایوب سٹیڈیم میں  نماز عید ساڑے سات بجے ہوگی
جامع مسجد بروری روڈ  ساڑے چھ بجے ہوگی 
جامع مسجد پرنس روڈ سوا چھ بجے ہو گی 
جامع مسجد نواں  کلی  ساڑے چھ بجے ہو گی
جامع مسجد پشتون آباد  پونے 7 بجے ہو گی


ملتان میں عید کی نماز کے اجتماع 

ملتان کی  جامع مسجد فیضانِ مدینہ کرم ٹاؤن میں عید نماز 6:45 پر ہوگی
ملتان۔ حضرت غوث بہاؤالدین زکریا ملتان کے احاطے میں موجود مسجد میں نماز عیدالاضحی 8 بجے ہوگی
ملتان,دربار حضرت شاہ رکن الدین عالم کے احاطے میں موجود مسجد میں نماز عیدالاضحی 8 بجکر 15 منٹ پر ہوگی
ملتان,دربار حضرت شاہ شمس تبریز کے احاطے میں موجود مسجد میں نماز عید الاضحی 7 بجکر 30 منٹ پر ہوگی 
ملتان,شاہی عید گاہ خانیوال روڑ میں نماز عید الاضحی 8 بجکر 30 منٹ پر ہوگی
ملتان,جامع مسجد ابدالی میں نماز عید الاضحی 7 بجے ادا کی جائے گی
ملتان,مرکزی جامع مسجد کینٹ میں نماز عید الاضحی 8 بجکر 30 منٹ ادا کی جائے گی

ملتان,قدیمی جامع مسجد ممتاز آباد میں نماز عید الاضحی 8 بجے ادا کی جائے گی
ملتان,جامع مسجد دربار موسی پاک پر نماز عید الاضحی 8 بجکر 30 منٹ پر ادا کی جائے گی
ملتان,باغ لانگے خان میں نماز عید الاضحی 8 بجکر 30 منٹ پر ہوگی
ملتان,جامع القاسم العلوم گول باغ میں نماز عیدالاضحی 8 بجے ہوگی
ملتان۔ جامع مسجد الفیصل بستی خداداد کالونی میں  5:35 بجے نماز عید ہوگی
ملتان۔ جامع مسجد الکبیر واپڈا ٹاون میں  6بجے عید نماز ہوگی

جامع مسجد الفلاح بستی خداداد کالونی میں 6بجےنماز عید ہوگی
ملتان۔جامع مسجد سرکار مدینہ چوک کمہاراں والا میں 6:15 پر عید نماز ہوگی
جامع مسجد الایمان کے بلاک شاہ رکن عالم کالونی نماز عید صبح 6:15 پر ہوگی
جامع مسجد النور گلگشت کالونی میں نماز عید 7بجے ہوگی
پرانی عید گاہ ظریف شہید شجاع آباد میں نماز عید 7 بجے ہوگی
 ملتان۔عید گاہ عام خاص باغ میں نماز عید 7:30 بجے ہوگی


فیصل آباد میں عید کی نماز کے اجتماع 
محمدی پارک فٹبال گراؤنڈ لیاقت ٹاؤن  میں عید کی نماز پانچ بجکر 20 منٹ پرادا کی جائے گی 
جامع مسجد توحید خیابان کالونی میں عید کی نماز ساڑھے پانچ بجے ادا کی جائے گی 
مرکز اہلحدیث ملت ٹاؤن  اے بلاک میں عید کی نماز ساڑھے پانچ بجے ادا کی جائے گی 
جامع مسجد محمدی فردوس کالونی میں عید کی نماز ساڑھے پانچ بجے ادا کی جائے گی 
جامع مسجد محمد رائیل ولاز ماڈل سٹی میں عید کی نماز ساڑھے پانچ بجے اد ا کی جائے گی 
جامع مسجد علی المرتضی مرضی پورہ میں عید نماز ساڑھے پانچ بجے ادا کی جائے گی 
جامع مسجد مبارک منٹگمری بازار  میں عید کی نماز ساڑھے پانچ بجے ادا کی جائے گی 
اقصیٰ پارک بٹالہ کالونی میں عید کی نماز چھ بجے ادا کی جائے گی 
ٹیکنیکل ہائی سکول ڈی گراؤنڈ پیپلز کالونی میں نماز عید چھ بجے ادا کی جائے گی 
جامع مسجد مزمل مسلم ٹاؤن میں سوا چھ بجے ادا کی جائے گی 
مرکزی جامع مسجد اہلحدیث امین پور بازار میں نماز عید ساڑھے چھ بجے ادا کی جائے گی 
مرکز سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما چکنمبر 219 تلیاں والا  میں نماز عید ساڑھے چھ بجے ادا کی جائے گی 

جھنگ میں عید کی نماز کے بڑے اجتماع 
جھنگ میں  ایم بی ہائی سکول میں 5:15 بجے نماز عید ادا کی جائے گی
چرچی گرائونڈ میں نماز عید 6:30 بجے ادا کی جائے گی
جامعہ معارف اسلامیہ میں نماز عید 6:30 بجے ادا کی جائے گی
 پولیس لائنز جھنگ میں نماز عید 8:30 پر ادا کی جائے گی
 شفقت شہید گرائونڈ میں نماز عید 7:00 بجے ادا کی جائے گی
 مرکز اہلحدیث جھنگ سٹی میں نماز عید 6 بجے ادا کی جائے گی
جامعہ امام سجاد میں نماز عید 7:00 بجے ادا کی جائے گی
 امام بارگاہ قصر حسین میں نماز عید 7:00 بجے ادا کی جائے گی
امام بارگاہ گلشن بتول میں نماز عید 8:00 بجے ادا کی جائے گی

مظفرآباد آزادکشمیر میں نماز عیدالاضحیٰ کے اوقات

مظفرآباد  مرکزی سیرت کمیٹی کے زیراہتمام مرکزی عیدگاہ میں نماز عید 7:45 بجے ادا کی جائے گی

 جمعیت اہل حدیث  کے زیراہتمام یونیورسٹی کالج گراؤ نڈ میں نماز عید7:15 بجے ادا کی جائی گی

مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری میں عید کی نماز8:00بجے ادا کی جائے گی

جامعہ اسلامیہ برکاتیہ میں 7:30نماز عید اداکی جائے گی

جامع مسجد مکہ شاہناڑہ  میں 7:30بجے نماز عید ادا کی جائے گی