(24نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا اعلان کیا گیا۔
حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد ضلعی انتظامیہ نے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی کمی کی، اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے 5 فیصد کمی کی، کرایوں کا اطلاق اسلام آباد کے مجموعی طور پر 23 روٹس پر کیا جائے گا۔
فیصلہ چئیرمین آر ٹی اے عرفان میمن اور ٹرانسپورٹ ایسوسی عہدیداران کے مابین میٹنگ میں کیا گیا ، صدر ویگن اونرز اینڈ ڈرائیور ایسوسی ایشن کی جانب سے رضامندی کا اظہارکیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 22جون کو پیش کیا جائے گا